۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شہید رابع علیہ الرحمہ

حوزہ/ آفتاب فقاہت، شہید رابع حضرت میرزا محمد کاملؔ علیہ الرحمہ کی برسی کے موقع پر انجمن حسینی رجسٹرڈ دہلی کی جانب سے شہید رابع ؒ کی درگاہ پنجہ شریف پرانی دہلی میں سہ روزہ مجالس اور سمینار کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آفتاب فقاہت، شہید رابع حضرت میرزا محمد کاملؔ علیہ الرحمہ کی برسی کے موقع پر انجمن حسینی رجسٹرڈ دہلی کی جانب سے شہید رابع ؒ کی درگاہ پنجہ شریف پرانی دہلی میں سہ روزہ مجالس اور سمینار کا انعقاد ہوا، اس پروگرام میں ہندوستان کے نامور سوزخوان، مرثیہ خوان، ذاکرین، خطباء، منقبت خوان اور علماء نے شہید رابعؒ کی زندگی کے اہم گوشوں پر روشنی ڈالی اور فضائل و مصائب اہلبیت سے مومنین کے قلوب کو منور فرمایا جن میں سے نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام مہدی مہدوی پور، ایران کے کلچرل کاؤنسلر جناب فریدعصر، حجت الاسلام مولانا وصی حسن خان، حجت الاسلام مولانا رئیس احمد جارچوی اور حجت الاسلام مولانا اصطفیٰ رضا وغیرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

شہید رابع علیہ الرحمہ کی درگاہ پر عظیم الشان سمینار اور کتاب کا رسم اجراء

پروگرام کے تیسرے روز یعنی 12 نومبر سن 2023ء بروز اتوار، شب کے موقع پر سمینار منعقد ہوا جس میں ہندوستان بھر سے آئے ہوئے مضمون نگار حضرات نے مقالہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔

انٹرنیشنل مائکروفلم نورسینٹرکی جانب سے شہید رابع علیہ الرحمہ کی مختصر و مفید سوانح حیات پر محققین دفتر نورمائکروفلم نے ایک مجلہ تیار کیا جس کا رسم اجراء اسی پروگرام میں منعقد ہوا، اس کے علاوہ مائکروفلم نور کی مدد سے شہید رابعؒ کی زندگی پر مشتمل ایک مستند (ویڈیو کلپ) بھی تیار کی گئی جو اس پروگرام میں پروجکٹر کے ذریعہ مومنین کو دکھائی گئی۔

شہید رابع علیہ الرحمہ کی درگاہ پر عظیم الشان سمینار اور کتاب کا رسم اجراء

یہ بھی بتاتے چلیں کہ شہید رابعؒ سے متعلق کتاب اور ویڈیو تیار کرنے میں حجت الاسلام مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی حجت الاسلام مولانا سید رضی زیدی پھندیڑوی(ایران کلچر ہاؤس-دہلی) اور حجت الاسلام مولانا ذیشان حیدر غازی (رجیٹوی)نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔

شہید رابع علیہ الرحمہ کی درگاہ پر عظیم الشان سمینار اور کتاب کا رسم اجراء

اس پروگرام میں قوم کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، کتاب کی رونمائی ہندوستان کے مشہور و معروف علمائے اعلام کے ہاتھوں وجود میں آئی جن میں سے نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجت الاسلام مہدی مہدوی پور، حجت الاسلام ممتاز علی ، حجت الاسلام محمد علی محسن تقوی ، مولانا ناظم علی خیرآبادی، مولانا محسن علی جونپوری، مولانا علی حیدر غازی ، مولانا رئیس احمد جارچوی، مولانا سید شہوارنقوی، مولانا سید تقی، مولانا ظفرالحسن جلالپوری ، مولانا قمرعباس قنبرسرسوی، مولانا علی ہاشم عابدی اور دیگر علماء و طلاب کرام کے علاوہ مومنین دہلی کے نام لئے جاسکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • ali naqvi IN 14:07 - 2023/11/14
    0 0
    jzakallah shaheed e rabe par pahli bar itna barda kam samny aaya allah salamat rakhe
  • تسکین ھلوری IN 14:11 - 2023/11/14
    0 0
    ماشاء اللہ بہت عمدہ، بہت بہترین کام ہے۔ شھید رابع کی شخصیت نھایت عظیم شخصیت ہے، اہل ہند کے لئے ان کی معرفت بہت ضروری ہے، امید ہے کہ مذکورہ کتاب عوام الناس کے ہاتھوں تک پہنچے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس عظیم ھستی کے کارناموں سے واقفیت حاصل کریں گے؛ خداوند عالم بطفیل محمد و آل محمد اس کام کے کرنے والوں کو سلامت رکھے، دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔ آمین
  • حسن رضوی IN 14:19 - 2023/11/14
    0 0
    شہید رابع کے متعلق بہت عمدہ کام ہوا ہے کتاب اور ڈاکومنٹری کے ذریعہ اگر ڈاکومنٹری بھی ہو تو نشر کیجیے یا جس چینل پر نشر ہوئی ہے تو اس کا لنک بھی نشر کیجیے تاکہ جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں دیکھ سکیں
  • مریم IN 16:20 - 2023/11/14
    0 0
    اللہ شہید کے درجات بلند فرماے شہید رابع شہید راہ حق و ولایت ہیں